وزیراعظم عمران خان سے انٹر سروسز انٹیلی جنس(آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی ہے۔وزیر اعظم نے عہدہ سنبھالنے پر ڈی جی آئی ایس آئی کو مبارکباد دی۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی ملک کی پہلی دفاعی حسار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دشمن قوتوں کی سازشیں ناکام بنانے میں آئی ایس آئی نے ہمیشہ بہترین کردار ادا کیا۔ وزیراعظم عمران خان اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھی آئی ایس آئی کا کرداد لائق تحسین ہے جبکہ پوری قوم کو آئی ایس آئی جیسے مایا ناز قومی ادارے پر فخر ہے۔وزیراعظم عمران خان کے آفیشل سوشل میڈیا اکائونٹ پر جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی کے بعد وزیراعظم عمران خان سے پہلی ملاقات ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاک فوج میں تقرریاں اور تبادلے کیے گئے تھے جس کے تحت لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا جب کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اب کور کمانڈر گوجرانوالہ ہیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024