خطرات سے نبرد آزما ہونے کے لیے قومی سطح پر مشترکہ جواب کی ضرورت ہوتی ہے: آرمی چیف

آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج وطن کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، خطرات سے نبرد آزما ہونے کے لیے قومی سطح پر مشترکہ جواب کی ضرورت ہوتی ہے۔
پاک فوج کے شعبہِ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے مطابق آرمی چیف آف اسٹاف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے انہیں خوش آمدید کہا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وارکورس کے شرکا سے خطاب کیا۔3
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج وطن کےدفاع کے لیےمکمل طورپرتیار ہے، پاک فوج دفاع اور سیکیورٹی کے امور قومی تعاون سےانجام دیتی رہےگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ فوج دیگر ریاستی اداروں سےمل کر قومی ردعمل دینے کے لیے مکمل طور پر تیارہے، خطرات سے نبردآزما ہونےکیلئےقومی سطح پرجواب کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف نےنیشنل سیکیورٹی کو درپیش مختلف چیلنجز پر روشنی ڈالی۔