وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول پر پیشرفت کا جائزہ ، وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کی خصوصی شرکت
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے خصوصی شرکت کی ـاجلاس میں پنجاب میں پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کیلئے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کاموثر میکنزم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل و تکمیل میں قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کیاجائے اورترقیاتی منصوبوں کی ہر مرحلے پر کڑی نگرانی کی جائے اور باقاعدہ رپورٹ پیش کی جائےـانہوں نے کہا کہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے لئے ٹینڈرنگ کا عمل مکمل طورپر شفاف ہونا چاہیےـضلع کے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ثابت ہونے پر متعلقہ انتظامیہ ذمہ دار ہو گیـانہوں نے ہدایت کی کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ دفاتر کو ہر مرحلے پر ''ڈیش بورڈ''سے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر پیشرفت سے آگاہ رکھا جائے ـوزیراعلیٰ نے کہاکہ ارکان اسمبلی کے مسائل ایک ایک کر کے حل کریں گے ـوزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عوامی خدمت کے مشن پر عمل پیرا ہے اوروزیراعظم عمران خان،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کارکردگی سے مطمئن ہیںـ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی واضح ہدایت ہے کہ ہر کام میرٹ پر کیا جائےـچیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نے شرکاء کو پائیدار ترقی کے اہداف کے پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی اور جزئیات سے آگاہ کیاـاجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، صوبائی مشیر عون چودھری، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل،چیف سیکرٹری،متعلقہ سیکرٹریز اور اعلی حکام نے شرکت کیـ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیولنک کے ذریعے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے خصوصی اجلاس میں شریک ہوئےـ