امریکی پابندیوں کی وجہ سے ہواوے کو دو سال میں آمدنی میں 30 ارب ڈالر نقصان کا اندیشہ

ٹیلی مواصلات کی چینی کمپنی ہواوے کو امریکی پابندیوں کی وجہ سے بھاری مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔کمپنی کے سربراہ رین زینگ فائی نے بتایا کہ آئندہ دو برسوں کے دوران کمپنی کی آمدنی پہلے سے لگائے اندازوں سے 30 ارب ڈالر کم رہنے کا امکان ہے۔ امریکا نے مئی میں اپنے تمام تر اداروں میں ہواوے کے بنے آلات کے استعمال پر پابندی عائد کر دی تھی۔ صدر ٹرمپ نے ہواوے کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔ کئی ماہرین کے مطابق ان پابندیوں کا تعلق ان دونوں ممالک کے مابین جاری تجارتی جنگ سے ہے۔