گھر سے80 ہزار روپے مالیتی انعامی بانڈ اور طلائی زیورات چوری
راولپنڈی ۔ اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹرسے) چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ ائرپورٹ کو مظہر سلیم نے بتایا کہ میرے گھر سے80 ہزار روپے مالیتی انعامی بانڈ اور طلائی زیورات چوری ہوگئے تھانہ پیرودھائی کو احمد خان نے بتایا کہ ڈھوک نجو میں میری کار نمبرLEE - 4112 چوری ہوگئی تھانہ ریس کورس کو محسن نواز نے بتایا کہ مصریال روڈ سے میری کرولا کار نمبرAAG - 691 چوری ہوگئی تھانہ نیو ٹائون کو خرم رضاء نے بتایا کہ سکستھ روڈ سے میری کار نمبرAHV - 840 چوری ہوگئی تھانہ ائرپورٹ کو محمد امین نے بتایا کہ گلزار قائد میں میری GLI کرولا کار نمبرLEC - 8013 چوری ہوگئی تھانہ بنی کو محمد ثاقب نے بتایا کہ کرتار پورہ میں میرا موٹر سائیکل نمبرRIR - 6455 چوری ہوگیاتھانہ آئی نائن کو مبشر مصطفیٰ نے بتایا کہ فون برائے فروخت کا اشتہار پڑھ کر دو افراد آئے اور دھوکے سے موبائل فون لے اڑے تھانہ کھنہ کو ملازم حسین نے بتایا کہ گارڈن ٹائون میں میرا موٹر سائیکل نمبرCHL - 2992 گھر کے باہر سے چوری ہوگیاتھانہ سہالہ کو راشد بشیر نے بتایا کہ ڈی ایچ اے2 میں گیٹ نمبر1 سے میرا موٹر سائیکل نمبرAYL - 340 چوری ہوگیاتھانہ کورال کو نیک محمد نے بتایا کہ غوری ٹائون5 میں میرا موٹر سائیکل نمبرRIP - 8329 چوری ہوگیا ۔