والدین بچوں کو معذوری سے بچانے کے لئے پولیو کے قطرے ضرورپلائیں، آر پی او
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل نے بنیادی مرکز صحت کوٹھہ کلاں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا آغاز کیااس موقع پر ڈی سی راولپنڈی بھی انکے ہمراہ تھے۔آر پی او راولپنڈی نے والدین سے اپیل کی کہ صحت مند مستقبل کی تشکیل کیلئے بچوں کو پولیو کے قطرے ہر صورت پلائیں آر پی او راولپنڈی نے 17جون سے 21جون تک جاری رہنے والی پولیو مہم کا آغاز بنیادی مرکز صحت کوٹھہ کلاں راولپنڈی سے کیا۔ اس موقع پر ڈی سی راولپنڈی محمد علی رندھاوا بھی انکے ہمراہ تھے آر پی او راولپنڈی نے بی ایچ یو میں موجود بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اس موقع پر آر پی او راولپنڈی نے کہا کہ بچوں کو گھر وں میں جا کر پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی کے لئے ہر ممکن اقداما ت کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوںکے صحت مند مستقبل کے لئے اور انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے ہر صور ت انہیں پولیو کے قطرے پلائیں تاکہ ایک صحت مند معاشرے کے بنیاد رکھی جاسکے۔