واپڈا حکام کی غفلت ، چکری روڈ پر موجود شکایت آفس عوام کے لئے درد سر بن گیا
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)واپڈا حکام کی غفلت کے باعث چکری روڈ پر موجود واپڈا کا شکایت آفس عوام الناس کے لئے مشکلات کا سبب بنتا جا رہا ہے ،علاقہ میں کئی کئی گھنٹے مسلسل بجلی غائب رہتی ہے جبکہ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ جب بھی بجلی غائب ہوتی ہے تو کوئی اہلکار یہاں کا رخ کرنا بھی مناسب نہیں سمجھتا اور نہ ہی اہلکار کسی کا فون اٹینڈ کرتے ہیں،،یونین کونسل رنیال کے گائوں پیلو کی بجلی سات دن سے غائب ہے اہل علاقہ نے وزیر بجلی سے التماس کی ہے کہ وہ غریبوں کی طرف توجہ دیں اور اس مسئلہ کو فوری حل کروائیں