پانچ سالہ بچہ ٹریکٹر کی ٹکر لگنے سے جاں بحق
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ صدر بیرونی کے علاقے ائرپورٹ ہائوسنگ سوسائٹی میں پانچ سالہ بچہ ٹریکٹر کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہوگیا ڈرائیور ٹریکٹر چھوڑ کر فرار ہوگیا پولیس کو ناصر عباس نے بتایا کہ مدعی کا بچہ عبداللہ کھیل رہا تھا جسے نامعلوم ٹریکٹر ڈرائیور نے ٹکر ماردی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا ہے ۔