شاہ پور ، گھر والو ں کی عدم مو جو دگی میں چور طلائی زیورات و نقدی لے اڑے
بہارہ کہو( نیوز ڈیسک)چوروں نے دن دیہاڑے ہاتھ کی صفائی دیکھا نا شروع کردی ۔آئے دن چوری کی وارداتو ں سے شہر ی عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں ۔گذشتہ روز بھی شاہ پور کے علاقے میں چو ر دن کے وقت گھر والو ں کی عدم مو جو دگی میں لاکھو ں کے طلائی زیورات و نقدی کے علا وہ دیگر قیمتی اشیاء اٹھا کر لے گئے جب مکین گھر پہنچے تو لاک ٹوٹے ہوئے تھے ،سارا سامان بکھراپڑا تھا جبکہ قیمتی اشیا ء غائب تھیں جسکی اطلاع پو لیس کوکردی گئی ،اس سے پہلے بھی عید کی چھٹیوں میں چور درجنوں گھروں کا صفایا کرچکے ہیں ۔شہر یو ں نے متعلقہ اداروں سے فوری نو ٹس لینے کی اپیل کر کی ہے۔شہریو ں کا مزید کہنا تھا کہ وارداتوں میں ملوث عنا صر کو فوری گرفتار کرکے شہریوں کے جان ومال کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔