جیز اور لمزنے ڈیجیٹل ایکسیلنس کیلئے تعاون کی یادداشت پر دستخط کر دیے
اسلام آباد(پ۔ر)جیز اور لمزکے زیر اہتمام کراچی اور لاہور کے لیکچر ہالزمیں دنیا بھر میں سب سے زیادہ سبسکرائب کیے جانے والے آن لائن کورس میسِو اوپن آن لائن کورس پر مبنی یہ لیکچر سحر انگیز شخصیت کی مالک ڈاکٹر باربرا اوکلے نے دیا اور نیوروسائنس کے بارے میں عملی معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ زیاد ہ مؤثر انداز میں کیسے سیکھا جائے۔ یہ لیکچر حال ہی میں جیز اور لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسزکے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کا حصہ تھا جس پر جیزکے چیف کارپوریٹ اینڈ انٹرپرائز آفیسر، سید علی نصیر اور لمس کے وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد احمد نے دستخط کیے تھے۔