ایمنسٹی سکیم بارے ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد میں اجلاس کا انعقاد
اسلام آباد(وقائع نگار)ٹیکس ایمنسٹی سکیم 2019کے سلسلے میں ایک میٹنگ ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد میں منعقد کی گئی اس میٹنگ کی صدارت چیف کمشنر ڈاکٹر شمس الہادی نے کی جبکہ اس میں کمشنر عائشہ فاروق،ایڈیشنل کمشنر ماریہ شریف،ڈپٹی کمشنر قاری محمد سلیم اور ڈپٹی کمشنر محمد اشرف خان نے آر ٹی او کی طرف سے شرکت کی بزنس کمیونٹی اور لینڈ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی نمائندگی کی سردار محمد ارشد صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن،شیخ اویس صدر ای الیون ٹریڈ یونین اور سید تنویر حسین شاہ اور دیگر نمائندگان ٹریڈ باڈیز نے شرکت کی چوہدری غلام مبشر حسن اور نور حسین بھی شریک تھے۔ٹیکس ایمنسٹی سکیم 2019کے بارے میں چیف کمشنر اور کمشنر صاحبہ اور دیگر افسران نے تفصیل کے ساتھ بریف کیا اور ان کے سوالوں کے تسلی بخش جواب دیئے اور تمام بزنس کمیونٹی اور لینڈ ڈویلپرز نے ایف بی آر افسران کے ساتھ مکمل اتفاق کیا اور وعدہ کیا کہ وہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے مکمل فائدہ اٹھائیں گے اور ٹیکس ریٹرن فائل کرکے فائلر بھی بنیں گے ۔