بون میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق دس روزہ کانفرنس شروع
بون (نیٹ نیوز)جرمن شہر بون میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے موضوع پر ایک بین الاقوامی کانفرنس شروع ہوگئی۔ اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلیوں کے شعبے کی سربراہ پیٹریشیا ایسپینوزا کے مطابق وہ طلبہ کی جانب سے چلائی جانے والی ’فرائیڈیز فار فیوچر‘ نامی متاثر کن مہم کا خیر مقدم کرتی ہیں۔ ایسپینوزا نے مزید کہا کہ اس مقصد کے لیے انہیں نوجوان قیادت، ان کی حمایت اور صلاحیتوں کی اشد ضرورت ہے۔ اس دس روزہ اجلاس کے دوران اقوام متحدہ کے تحفظ ماحول کے بین الاقوامی اجلاس کی تیاری بھی کی جائے گی، جو رواں برس دسمبر میں چلی میں منعقد ہو گا۔