وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس کا پندرہ نکاتی ایجنڈہ بھی جاری کردیا گیا ہے.وزیر اعظم عمران خان وفاقی کابینہ کو شنگھائی تعاون تنظیم پر اعتماد میں لیں گے۔ کابینہ اجلاس میں انکوائری کمیشن کے قیام کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ کابینہ حالیہ دنوں میں ہونے والی گرفتاریوں اور بجٹ اجلاس کے معاملے پر حکمت عملی طے کرے گی۔