بھارت ،اترپردیش میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے 4 افراد ہلاک ، 19 زخمی
نئی دہلی(آن لائن) بھارتی ریاست اترپردیش میں ٹریکٹر ٹرالی الٹ جانے کے باعث ایک خاتون سمیت چار افراد ہلاک جبکہ انیس زخمی ہو گئے ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ کواپور شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب ایک ٹریکٹر ٹرالی اچانک الٹ گئی ۔ حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہلاک جبکہ ایک ہپستالجا دم توڑ گیا ۔ انیس دیگر زخمی زیر علاج ہیں ۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں ۔