واٹر بورڈ میں اسپیشل کوٹے پر تندرست افراد کی بھرتی کی تحقیقات کی جائے:جوزف صنم
کراچی(سٹی نیوز)کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائٹیڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم ،صدرپنھل مگسی ،جنرل سیکریٹری اکرام خان ،رہنمائوں چن زیب ،ناظم خان ،وحید بلوچ ،عبدالحکیم کلیری ،اشرف اعوان ،نظام خان ،عبداﷲجان ،ولی محمد بلوچ ،ریحان الٰہی ،ایاز حسین ،ممتاز مگسی اور ارشد اعوان نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ میں گذشتہ برس معذور کوٹے پر مخصوص افراد کو کال کرنے اور بھرتی کرنے کے الزامات کی تاحال کسی قسم کی نہ تو تحقیقات کی گئی ہیں۔