پاکستانیز ہیروز ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت سبطین نقوی کی عید ملن تقریب
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانیز ہیرزوز ویلفیئر آرگنائزیشن کے جنرل سیکرٹری سید محمد سبطین نقوی نے جسٹس آف ہیلپ لائن کے مرکزی دفتر واقع کلفٹن سینٹر میں تقریب عید ملن کا اہتمام کیا۔ صدارت معروف قانون و سابق اٹارنی جنرل سید ضیاء الدین ناصر نے کی مہمان خصوصی پیک پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن سندھ کے صدر سید شہزاد اختر‘ جسٹس آف پیس کے جج و انسانی حقوق کے علمبردار ندیم شیخ ایڈووکیٹ سجن یونین KMC کے صدر سید ذوالفقار حسین شاہ‘ پاکستان نرسز فورم کے سربراہ سلیم مائیکل ایڈووکیٹ‘ حامد خان غوری‘ ایم اے نعیم خان‘ اسماء کرن‘ اسماء ناز‘ حارث بھٹی‘ ذیشان اعوان‘ شکیل احمد خان‘ پھول احمد خان و دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی۔