ملک معاشی عدم استحکام کا شکار ہے: خواجہ غلام شعیب
کراچی(سٹی نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ غلام شعیب نے کہا ہے کہ ملک معاشی عدم استحکام کاشکار ہوکر دنیا میں تنہا ہوتا جارہا ہے۔ وفاقی نیازی خان حکومت عوامی حمایت کھوچکی ہے تحریک انصاف قوم سے کیا ایک وعدہ بھی پورا نہ کرسکی۔ عوام مایوسی کا شکار ہیں۔ ہوشربا مہنگائی کا نہ رکنے والا سیلاب عوام کے لئے وبال جان بن گیا ہے۔ بجٹ میں گھی‘ چینی‘ سی این جی‘ سیمنٹ سمیت دیگر روز مرہ کی اشیاء پر ٹیکسز لگائے جانے سے قوم کا دیوالیہ نکل جائے گا۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتیں مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرکے پی ٹی آئی کے سنجیدہ عوام دوست اراکین قومی اسمبلی کی حمایت حاصل کرکے بجٹ کو منظور ہونے سے روکیں۔ بجٹ کی عدم منظوری نیازی حکومت کا خاتمہ کرنے میں مدد دے گی جس سے اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک کی کامیابی کو دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکے گی۔