یو آئی ٹی کے تحت نیشنل سائنس اینڈ انوویشن فیئر2019ء
کراچی(نیوز رپورٹر)این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی سے الحاق شدہ عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (یو آئی ٹی) نے پاکستان سائنس کلب (پی ایس سی) کے اشتراک سے نیشنل سائنس اینڈ انوویشن فیئر 2019ء (این ایس آئی ایف 19) منعقد کیا جس میں IEEE YESIST 12 اور IEEE SPECTRUM'19 کے بیک وقت ایونٹس بھی شامل تھے جو یو آئی ٹی کراچی کیمپس میں منعقد ہوئے۔ ای سی او سائنس کے صدر پروفیسر ڈاکٹر منظور حسین سومرو تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ اعزازی مہمان ریٹائرڈ پروفیسر اور ممتاز قومی پروفیسر، پروفیسر ڈاکٹر بھاوانی شنکر چودھری بھی دیگر معزز مہمانوں اور طلباء کے ہمراہ موجود تھے۔ نیشنل سائنس اینڈ انوویشن فیئر 2019ء طلباء کے لئے اپنے آئیڈیاز کو پاکستان سائنس کلب کی چھت تلے ایک بڑے پلیٹ فارم پر پیش کرنے کا ایک شاندار موقع ہے، یہ نہ صرف شرکاء کی سماجی ترقی کیلئے کردار ادا کرے گا بلکہ معاشرے کی بہتری کے لئے سائنسی اصولوں کو استعمال کرتے ہوئے امکانات کی تلاش اور ان کی تجزیاتی مہارتوں کی تیاری میں بھی مدد کرے گا۔ اس سے قبل شرکاء سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ اپنے آئیڈیاز کو مقررہ وقت کے اندر جمع کرائیں اور قومی و بین الاقوامی سطح پر مقابلہ میں حصہ لیں۔پاکستان سائنس کلب نے 12 سے 20 سال کی عمر کے طلباء کے لئے شاندار چیلنجز تیار کئے اور NSIF19 میں اپنے novel آئیڈیاز اور پراجیکٹس کی نمائش اور شرکت کیلئے حوصلہ افزائی کی جو ’’Innovation Challeng‘‘ کے ساتھ شروع ہوا جس میں ’’Maker Fair‘‘، ’’Junior Einstein‘‘ مقابلے شامل تھے۔