الحمرء میں پانچ روزہ"آئل پینٹنگ ورکشاپ ـ"کی افتتاحی تقریب
لاہور(کلچرل رپورٹر)ہمارا مصور تصویروں کے ذریعے سماج کی خدمت کا آرزو مند ہے،مصوری کی نئی جہتوں میں آنے والی مثبت تبدیلیاں خوش آئند ہیں،ورکشاپ کا مقصد جہاں نوجوان مصوروں کو نئے رجحانات سے متعارف کروانا ہے وہاں مصور ی کی اقدار کی پرورش کرنا بھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اطہر علی خان نے الحمرا کے زیر اہتما م پانچ روزہ ورکشاپ کے حوالے سے کیا ۔انہوںنے کہا کہ ورکشاپ نوجوان مصوروں کے تخلیقی سفر کا خوبصورت آغاز ثابت ہوگی، ورکشاپ میں نئے آرٹسٹوں کو عصر حاضرکے چیلنجزسے روشناس کروایا جائے گا۔ورکشاپ کی افتتاح تقریب میںنامور آرٹسٹ ڈاکٹر راحت نوید مسعود نے خصوصی شرکت کی اور کہا کہ و رکشاپ کا انعقاد الحمرا کا احسن اقدام ہے،یہ ورکشاپ نوجوان مصوروں کی سوچ پر مثبت اثرات مرتب کرئے گی،نوجوان شہرہ آفاق اساتذہ کی تکنیک اور تجربہ سے مستفید ہو سکیں گے۔ورکشاپ میں 25نوجوان آرٹسٹ شرکت کر رہے ہیں۔ورکشاپ 21جون تک جاری رہے گی۔