ایوانوں کو مچھلی منڈی بنانے کی بجائے عوامی مسائل کے حل کوترجیح دی جائے:عبدالغفار روپڑی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)ایوانوں کو مچھلی منڈی بنانے کی بجائے عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دی جائے۔ احتساب کو انتقام کی صورت دینے کی بجائے حکومت غریب عوام کو ریلیف فراہم کرے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس نام نہاد احتساب کے نعرے کے علاوہ کوئی لائحہ عمل نہیں ہے جس سے عوام کو مطمئن کیا جا سکے۔