جاپان کا شہر اوساکا زلزلے سے لرز اٹھا ، 3 جاں بحق,200 کے قریب زخمی
ٹوکیو : جاپان کے مغربی حصے زلزلے سے لرز اٹھے، ریکٹر سکیل شدت 6.1 ریکارڈ کیا گیا، تین افراد ہلاک جبکہ200 کے لگ بھگ زخمی ہو گئے۔ سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔جاپان کے مغربی حصے 6.1 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھے، امریکا کے زلزلہ پیما مرکز یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ صبح سات بج کر اٹھاون منٹ پر آیا، زلزلہ پندرہ کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، دارالحکومت ٹوکیو اور اوساکا سب سے زیادہ متاثر ہوئے جہاں عمارتوں کو نقصان پہنچا۔زلزلے کے باعث ٹرین سروس عارضی طور پر بند کر دی گئی، حکام کے مطابق ایٹمی بجلی گھر محفوظ ہیں البتہ اوساکا اور ہیاگو میں ایک لاکھ ستر ہزار گھر بجلی سے محروم ہو گئے، وزیر اعظم شینزو ایبے نے کہا ہے کہ عوام کی حفاظت حکومت کی پہلی ذمہ داری ہے۔