تحریک انصاف کی ایم پی اے نبیلہ حاکم علی نے غیرت کے نام پر قتل ہونےوالی دو بہنوں سے متعلق اسمبلی میں توجہ دلاﺅ نوٹس جمع کرادیا
لاہور( آئی این پی) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے فیصل آباد میں غیرت کے نام پر دو بہنوں کو قتل کرنے کے خلاف اسمبلی میں توجہ دلاﺅ نوٹس جمع کرادیا۔نشاط آباد کے اللہ دتہ نے اپنی دونوں بہنوں کو والد کے گھر سے اپنے گھر لے جانے کے بہانے راستے میں گلہ دبا کر دونوں کو قتل کردیا ہے۔کیا پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے۔