لاہور ( خصوصی نامہ نگار) معراج النبی کے سلسلہ میں صوبائی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر خصوصی تقریبات اور سمینارز کا اہتمام کیا گیا ۔ اس سلسلہ میںجامعہ نعیمیہ میں معراج النبی ﷺکے سلسلہ میں ” شب اسریٰ کے دولہا“ کے موضوع پر منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ مولانا راغب حسین نعیمی نے کہا کہ نبی کریم ﷺکا معراج شریف کا سفر ہمیں اللہ کی بارگاہ میں جھکنے کادرس دےتا ہے ۔جامعہ رسولیہ شیرازیہ بلال گنج میں صدر تحفظ ناموس رسالت محاذ علامہ رضائے مصطفی نقشبندی نے” مشاہدات معراج مصطفےٰ“ کے موضوع پر خطاب کیا۔جامع مسجد محافظ ٹاﺅن میں سنی اتحاد کونسل کے مرکزی فنانس سیکرٹری علامہ پیر محمد اطہر القادری نے” معراج مصطفی کی حکمتیں“ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معراج النبی ہمیں سود کھانے، یتیموں کا مال کھانے سے منع کرتا ہے ا ،ڈیفنس میں میلاد مصطفی ویلفیئر سوسائٹی ڈی ایچ اے کے صدر حاجی محمد ندیم نے ”آثار قیامت اور معراج النبی“ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی حقیقی تعلیمات کو اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔ جلوموڑ میں خیرالامم فاﺅنڈیشن پاکستان کے سربراہ پیر سید کرامت علی حسین سجادہ نشین علی پور سیداں نے ”معراج النبی اور قیامت کی نشانیاں“ کے موضو ع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معراج کا سفر ہمیں جنت کی طرف بڑھنے اور جہنم سے بچنے کی دعوت دیتا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38