لاہور (این این آئی) پیپلزپارٹی کی قیادت کی پالیسیوں سے نالاں گروپ کے رہنماﺅں نے پیپلزپارٹی (نظریاتی) کے نام سے علیحدہ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا، ذرائع کے مطابق ناہید خان اور صفدر عباسی کی سربراہی میں تشکیل پانے والے نظریاتی گروپ کا باقاعدہ اعلان 22 جون کو لاہور میں منعقدہ کنونشن میں کیا جائیگا۔ ناہید خان نے کہا ہے کہ آج پارٹی کو وہ لوگ چلا رہے ہیں جن کو پارٹی کے نظریات کا سرے سے ہی علم نہیں، صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ناہید خان نے کہاکہ صدر، وزیراعظم اور سپیکر ایک دوسرے کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں، حکومت تمام اداروں سے ٹکراﺅ کر رہی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38