استنبول (خصوصی رپورٹ) سابق صدر پرویز مشرف کے ترکی میں موجود محل کی تصدیق ہو گئی ہے۔ اس علاقے میں سیاحوں نے ڈیرے جما رکھے ہیں۔ یہ محل استنبول شہر کے ساتھ واقع مشہور پرنسز آئی لینڈ کے علاقے میں ایک جزیرے پر موجود ہے۔ مشرف ایک برس کے دوران 2 مرتبہ اس محل میں آتے ہیں۔ پرنسز آئی لینڈ کا علاقہ انتہائی خوبصورت چھوٹے 9 جزیروں پر مشتمل ہے۔ ان جزائر کا نام بیوکادہ، ہیمی، لیادہ، سرگازادہ، کنیالیاوہ، سادیفادہ، توسان، رواسی، سوریادہ، پاسیادہ اور کاسک رواس ہیں۔ ان میں کاسک رواس ایک مکمل پرائیویٹ جزیرہ ہے۔ ایک جزیرے پہ ملزمان کیلئے جیل، ایک رفاعی ادارہ، یتیم خانہ وغیرہ ہیں۔ تین جزیرے رہائشی ہیں۔ مشرف کا محل دو ایکڑ سے زائد رقبے پر مشتمل ہے۔ لکڑی سے تیار کردہ یہ خوبصورت محل کسی شاہکار سے کم نہیں، مقامی ٹورسٹ گائیڈوں نے بتایا کہ مشرف سال میں 2 مرتبہ یہاں ضرور آتے ہیں۔ ان جزائر میں گھومنے کیلئے زیادہ تر بگھی، گھوڑے اور گدھے استعمال کئے جاتے ہیں جبکہ استنبول یا کسی دوسرے جزیرے پر جانے کیلئے فیری سروس (کشتی) استعمال کی جاتی ہے۔ ان جزیروں پر دنیا کے امیر ترین افراد رہتے ہیں جن میں اکثریت یہودیوں کی ہے۔ مشرف کے محل کی تصدیق کے بعد مذکورہ علاقے میں سیاحوں نے ڈیرے جما لئے ہیں۔ یاد رہے کہ ترکی میں عثمانی سلطنت کے خاتمے پر شہزادوں نے ان جزیروں میں پناہ لی تھی تو یہ جزیرے شہزادوں کے جزیرے کہلانے لگے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38