نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد میں ورلڈ یوتھ سکلز ڈے منایا گیا
اسلام آباد(نا مہ نگار) نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد میں ورلڈ یوتھ سکلز ڈے2021منایا گیا، صدارت ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ سہیل نے کی۔ پروفیسر ڈاکٹر حبیب بخاری ، وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی مری اور انجینئرساجد بلوچ ایگزیکٹو ڈائریکٹرنیوٹیک مہمان خصوصی تھے۔ نوجوان رہنمائوں میں ڈیانا ایوارڈ 2021حاصل کرنے والے عائشہ شیخ ، عاصم معصوم زبیر کے علاوہ آٹھ سالہ ابراہیم حیدر نے اپنی مہارتوںکو بروئے کار لا کر کامیابی کی کہانیوں سے حاضرین کو متاثر کیا۔۔ایونٹ میں شریک طلبا نیووٹنگ کے ذریعے روبوٹکس پروجیکٹ کو ٹیکنالوجی کا بہترین پراجیکٹ قرار دیا۔پراجیکٹ پیش کرنے والے محمد فوزان جاویدکو نیشنل سکلز یونیورسٹی کی طرف سے شیلڈ دی گئی۔ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ سہیل نے سکلز کی اہمیت پر روشنی ڈالی،اور وزیر اعظم کے کامیاب جوان پروگرام سمیت متعدد منصوبوں کے بارے میں بریف کیا۔کوہسار یونیورسٹی مری کے وائس چانسلر نے مہارت کی اہمیت اور سماجی و اقتصادی ترقی میںہنر مندی کے کردار پر روشنی ڈالی۔