کرونا وبا کے باعث سکاٹ لینڈ میں 80سال بعد پہلی مرتبہ مردم شماری ایک سال کے لیے موخر کر دی گئی
سکاٹ لینڈ کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مارچ 2021 میں ہونے والی مردم شماری کو ایک سال کے لیے موخر کر دیا جائے۔اب یہاں مارچ 2022 میں مردم شماری کی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ 1941 کے بعد پہلا موقع ہے کہ مردم شماری کو موخر کیا گیا ہو۔ سکاٹ لینڈ میں 1801 کے بعد سے ہر دس برس بعد مرد شماری کی جاتی ہے۔انگلینڈ اور ویلز میں آئندہ برس مردم شماری ہونی ہے لیکن ابھی تک اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا ۔