دنیا میں پہلی بار ترک کمپنی کے تیار کردہ ہینڈ ڈس انفیکشن ڈیوائس کی سویڈن میں نمائش کی گئی ہے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا میں پہلی بار ترک کمپنی کا تیار کردہ ہینڈ ڈس انفیکشن ڈیوائس ، جو نئی قسم کی کورونویرس (کووڈ۔19) کے خلاف تیار کیا گیا ہے کو سویڈن میں فروخت کے لئے پیش کردیا گیا ہے۔سویڈن میں مقیم ترکی کے ایک کاروباری شخصیت جویدت کوپےلی نے ایک بیان میں کہا ہے انہوں نے اس ڈیوائس کی اسکینڈینیوینیا کی ڈیلرشپ حاصل کرلی ہے اور اس ڈیوائس کو بہت کم مدت میں بڑی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ڈیوائس کو ترکی کی وزارت انڈسٹری اینڈ ٹکنالوجی کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے اور یہ ڈیوائس ہر اس جگہ پر استعمال کی جاءَ گی جہاں پر سماجی سرگرمیاں ہو رہی ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ یہ ڈیوائس سو فیصد ترکی کا پیٹنٹ حاصل کیے ہوئے ہے اور اس ڈیوائس کو دنیا بھر میں متعارف کروانے کے لیے آرڈر موصول ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں پہلی بار متعارف کروائی جانے والی ہینڈ ڈس انفیکشن ڈیوائس وبائی امراض میں روز مرہ کی زندگی کا ایک ناگزیر پروڈکٹ بن گیا ہے۔ اس ڈیوائس میں کار میں بیٹھے ہی اپنا ڈیوائس میں رکھنے سے ایک سیکنڈ میں بیکٹیریا صاف ہوجاتا ہے۔ اس سے آپ کا بٹوہ ، موبائل فون اورکی رنگ وغیرہ فوری طور پر بیکٹیریا سے پاک ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ڈیوائس فرانس کی سائٹروئن فیکٹریوں اور انگلینڈ میں میک ڈونلڈ ریستوراں میں استعمال ہونے لگی ہے۔سویڈن میں ایک صحت مرکز میں کام کر نے والے مصری نڑاد سیمی رڈوان نے کہا کہ انہیں یہ ڈیوائس بہت پسند آئی ہے اور اس وبائی مرض کے بعد دنیا میں اس ڈیوائس میں کافی دلچسپی لی گئی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38