مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والی سندھ بھر کی نرسوں کے وزیراعلی ہاس کی طرف مارچ پر پولیس نے دھاوا بول دیا اور متعدد نرسوں کو گرفتار کرلیا،جمعرات کے روز سندھ بھر کی نرسوں نے اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب سے احتجاجا وزیراعلی ہاس کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پولیس نے وزیراعلی ہاس جانے والے راستے پر رکاوٹیں لگادیں،نرسوں نے وزیراعلی ہاس جانے کی کوشش کی تو پولیس نے مظاہرین کو پی آئی ڈی سی ٹریفک پولیس چوکی کے سامنے روک دیا، مظاہرین کے آگے جانے کی کوشش پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا اور متعدد مظاہرین کو بھی حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔نرسوں کے احتجاج کے باعث پی آئی ڈی سی جانے والے راستے کو بھی بند کردیا گیا جب کہ ٹریفک کو ایم آر کیانی روڈ اور سلطان آباد کی طرف موڑد یا گیا،ٹریفک جام کے باعث پی آئی ڈی سی سے شاہین کمپلکس تک ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس میں اسکول کی گاڑیاں بھی پھنس گئیں، پولیس نے شاہین کمپلکس سے ضیاالدین روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے،صورتحال پر قابو پانے کے لیے رینجرز کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024