وزیراعظم عمران خان کی عوام کو ریلیف کی فراہمی اور مہنگائی کی روک تھام کیلئے اقدامات کی ہدایت
وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور مہنگائی کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کریں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کریں۔
انہوں نے یہ بات آج لاہور میں ایک بریفنگ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔پنجاب کے وزیراعلیٰ کے مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ نے وزیراعظم کو سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے مستقبل کی حکمت عملی اور صوبے میں زرعی اور صنعتی شعبے کے فروغ سے متعلق حکومتی اقدامات کے بارے میں بتایا۔