نیب نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطا بق جمعرات کو شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی پریس کانفرنس میں شرکت کے سلسلے میں احسن اقبال کے ساتھ لاہور جارہے تھے، نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو لاہور جاتے ہوئے ٹھو کر نیاز بیگ کے قر یب ٹول پلازہ پر روکا جہاں نیب حکام انہیں گرفتار کرکے ساتھ لے گئے،مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔نیب نے شاہد خاقان عباسی کو جمعرات کے روز ایل این جی کیس میں طلب کررکھا تھا لیکن انہوں نے نیب میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024