لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے آفس میں رات گئے لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔ریسکیو کے مطابق آگ لگنے کے وقت کوئی شخص دفتر کے اندر موجود نہیں تھا، ریسکیو کی 4 گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا، آگ ریکارڈ روم میں لگی آگ سے اہم ریکارڈ جلنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ریکارڈ روم میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ کی اسناد اور دیگر دستاویزات موجود ہیں۔لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے آفس میں آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی تاہم واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔چیئرمین لاہور بورڈ محمد اسماعیل کے مطابق ابھی نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے، تمام ریکارڈ بلڈنگ کی تیسری منزل پر محفوظ ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024