جاپان کے شہر کیوٹو کے مقامی اینیمیشن اسٹوڈیو پر آتش گیر مادے سے حملے میں12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے اسٹوڈیو میں گھس کر توڑ پھوڑ کی جس کے بعد ایک مادہ پھینکا جس سے اسٹوڈیو میں آگ بھڑک اٹھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ میں12افراد ہلاک ہوگئے اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ مقامی پولیس نے بتایاکہ واقعہ میں ملوث مشتبہ شخص بھی زخمی ہوگیا اور اسے زخمی حالت میں حراست میں لے کر ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024