سی پیک سے صنعتوں کو جدید ٹیکنالوجی اختیار کرنے میں مدد ملے گی: ڈاکٹر ارسلان غنی
اسلام آباد (اے پی پی) کیمرج یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف مینوفیکچرنگ (آئی ایف ایم) کے انڈسٹریل ایسوسی ایٹ ڈاکٹر ارسلان غنی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ سے صنعتوں کو جدید ٹیکنالوجی اختیار کرنے میں مدد ملے گی۔ قومی و بین الاقوامی کاروبار کے تناظر میں صنعتوں کے مالکان اور اعلیٰ انتظامیہ کو چاہیے کہ مینوفیکچرنگ کے حوالے سے جدید ترین بین الاقوامی رجحانات کے تحت اقدامات کریں۔