سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو لیبر سروس ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا
کراچی(آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو لیبر سروس ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا۔عدالت نے حکومت سندھ،ایس بی آراور متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کرکے جواب بھی طلب کرلیاہے۔سندھ لیبر ٹیکس سروس ایکٹ 2011 کے تحت ٹیکس وصولی کے خلاف شہری نے درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی تھی جس میں شہری نے موقف اپنایا تھا کہ پہلے صرف سروس پر ٹیکس وصول کیا جاتا تھا،تاہم اس بارسندھ حکومت نے مزدورکی تنخواہ میںای اوبی اآئی، سیسی اور سروس پر بھی ٹیکس عائد کردیا ہے۔