لندن ائیرپورٹ پر 12سالہ بچہ بغیر ٹکٹ امریکا جانیوالی پرواز میں سوارہوگیا
لندن(این این آئی)لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر 12سالہ بچہ بغیر ٹکٹ امریکا جانیوالی پرواز میں سوارہوگیا،اس بچے کے ساتھ کوئی بڑا نہیں تھا اور اسے برٹش ائیرویز کے کیبن کریو نے اس وقت شناخت کیا، جب اس سے نشست پر بٹھانے کے لیے بورڈنگ پاس طلب کیا گیا۔ ایسا انوکھا واقعہ برطانیہ کے ہیتھرو ائیرپورٹ میں پیش آیا۔جب اس سے نشست پر بٹھانے کے لیے بورڈنگ پاس طلب کیا گیا۔طیارے میں سوار مسافروں نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ انہوں نے پولیس اور کتوں کو پرواز میں دیکھا اور پھر انہیں طیارے سے نکلنے کے لیے کہا گیا تاکہ سیکیورٹی چیک اپ کیا جاسکے۔ہیتھرو ائیرپورٹ کے ایک ترجمان کے مطابق ہم پولیس اور برٹش ائیرویز کے ساتھ مل کر سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں کہ یہ مسافر کسی دوسری پرواز میں کیسے سوار ہوگیا۔