چاند پر پہلے انسان کی آمد کے 50 سال مکمل
کیلی فورنیا (اے پی پی) نیل آرمسٹرانگ اور بز آلڈرن چاند کی سطح پر قدم رکھنے والے پہلے انسان تھے جنہیں زمین سے چاند تک لے جانے والے طاقتور راکٹ اپالو کی لینڈنگ کو50 سال مکمل ہو گئے۔ امریکی خلاء باز نے اپالو کے لانچنگ پیڈ پر اپنے خلائی سفر کی یاد تازہ کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے اپنے کندھے پر دنیا کا وزن محسوس کیا ہے اور ہمیں اندازہ تھا کہ دنیا کی نظریں ہم پر لگی ہوئی ہیں، 16 جولائی 1969ء کو خلاباز نیل آرمسٹرانگ، بز آلڈرِن اور مائیکل کولنز کو سیٹرن فائیو راکٹ کے اوپر اپالو خلائی جہاز میں بٹھا کر مدار میں پہنچایا گیا۔ اپالو مشن کے 11 ممبران میں سے صرف مائیکل کولن اور بزالڈرین دو افراد ہی زندہ ہیں جبکہ ان کا کمانڈر نیل آرمسٹرانگ جو چاند پر قدم رکھنے والا پہلا انسان تھا، کا 82 سال کی عمر میں 2012ء میں انتقال ہو چکا ہے۔