سرگودھا‘ عدالت میں تعینات خاتون اہلکار کی پراسرار موت‘ قتل کیا گیا قبر کشائی کی جائے‘ ورثاء
سرگودھا (نامہ نگار) خاتون سول جج سرگودھا کی عدالتی خاتون اہلکار کی پراسرار موت، شوہر کی جانب سے موت کو حادثہ قرار دیتے ہوئے فاروکہ میں تدفین کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں ججز اور عدالتی اہلکاروں کی کثیر تعداد میں شرکت، ورثاء نے موت کو قتل قرار دے کر قبر کشائی کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا کی سول جج نویزہ عباس کی عدالت میں شبانہ نامی خاتون تعینات تھی، جو کہ چند دن پہلے پراسرار طور پر غائب ہوگئی اور بعد ازاں اس کے شوہر پرویز نے اس کے ٹریفک حادثہ میں ہلاک ہونے کی خبر دی اور مبینہ طور پر انتہائی جلد بازی میں اسے سپردخاک کردیا۔ اس حوالہ سے خاتون کے ورثاء کا کہنا ہے کہ شبانہ کو اس کے شوہر پرویز نے قتل کیا ہے۔ اور اس کی نعش 6 ٹکڑوں میں تقسیم تھی۔ اس حوالہ سے پولیس مصروف تفتیش ہے۔