چین اور آئرلینڈ کے درمیان تعاون کیلئے ایم او یو پردستخط
ڈبلن(آئی این پی/شِنہوا)چین اور ائرلینڈ کے درمیان ٹیکنالوجی اور انوویشن میں تعاون کیلئے مفاہمت کی ایک دستاویز پردستخط کردیے گئے ہیں،دستخطوں کی یہ خصوصی تقریب ڈبلن میں منعقد ہوئی جس میں چین کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر وانگ ژی گینگ اور ائرلینڈ کے وزیر برائے انوویشن تحقیق اور ترقی جان ہیلی گن نے شرکت کی ایم او یو پانچ سال کیلئے کارآمد ہوگا،دونوں فریقین سائنس ،ٹیکنالوجی اور انویشن میںتعاون پر رضامندہوگئے ہیں۔