ترنول اور گردونواح میں عطائی ڈاکٹرانسانی جانوں سے کھیلنے لگے
اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی) اسلام آباد کے علاقہ ترنول، پنڈ پڑیاں، نوگزی، سنگجانی اور اس کے گردونواح دیہاتوں میں جگہ جگہ عطائی ڈاکٹروں اور مڈل فیل نرسوں نے ہسپتال اور کلینکس بناکر انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں جبکہ دوسری طرف منشیات فروش اور انٹرنیٹ کلبوں کے ذریعے نوجوان نسل کو تباہ و برباد کررہے ہیں۔ عطائی ڈاکٹروں نے ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کے بورڈ آویزاں کرکے سادہ لوح عوام کو لوٹنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی ہے جبکہ کلینکوں کے اندر نرسیں بطور شوپیس اور منشیات فروشوں کو نشہ آور انجکشن فروخت کرنے لگیں جبکہ انٹرنیٹ کے ذریعے معصوم طالب علم اور کم عمر بچے سکولوں میں جانے کی بجائے 6-6 گھنٹے انٹرنیٹ کلبوں میں مصروف ہونے لگے اور نوجوان نسل میں فحاشی پھیلانے کے اصل ذمہ دار یہ انٹرنیٹ کلب ہی ہیں جبکہ دوسری طرف منشیات فروش سرعام رکشوں اور موٹرسائیکلوں کے ذریعے جگہ جگہ اپنے غیر قانونی دھندے میں مصروف نظر آتے ہیں، اشتیاق احمد، شوکت خان، نعمان خان، عبیدالرحمن اور دیگر اہلیان علاقہ نے عطائی ڈاکٹروں، منشیات فروشوں اور انٹرنیٹ کلبوں کے خلاف اور جواء کے اڈوں کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔