این ایچ اے کی ڈیپارٹمینٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد(خبر نگار)نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں گریڈ سولہ ، سترہ اور اٹھارہ کے افسروں کو اگلے گریڈوں میں ترقیاں دینے کے لئے ڈیپارٹمینٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس آج جمعرات کو ہوگا، صدارت سبکدوش ہونے والے چیئرمین این ایچ اے جواد رفیق ملک کریں گے ۔