مشترکہ انسدادِ تجاوزات مہم 26 نمبر چونگی و گردونوح میں جاری
اسلام آباد(وقائع نگار):سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ کی مشترکہ انسدادِ تجاوزات مہم شہر کے مختلف علا قوں با لخصوص26 نمبر چونگی، پشاور روڈ اسلام آباد میں جاری۔ مختلف کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے تجاوزات کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی تعمیرات کو بھی گرا دیا گیا۔سی ڈی اے اور ضلعی انتظا میہ نے 26 نمبر چونگی، پشاور روڈ اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے18کمرے، 24دکانیں، 04 گیٹ،02فینس، 02کھوکھے، 12 باؤنڈری والز،01کباڑ خانہ، 07باتھ روم،02 چھپر ہوٹل،10 بلڈنگ میٹریل سٹال کو مسمار کر کے 02ٹرک ضبط شدہ تجاوزات کا سامان انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے مین سٹور میں جمع کروا دیا۔ انسدادِ تجاوزات آپریشن کی ایک اور کاروائی کے دوران سیکٹر F-8/4میں گھروں کے باہر غیر قانونی 07 گارڈ پوسٹس/کیبنز کو مسمار کر دیا اور سیکٹر I-11/2 کے رہائشی علاقوں سے 09 چھوٹے مویشی خانوں کو بھی مسمار کر دیا گیا۔