قائد اعظم یونیورسٹی نے پاس آئوٹ طلبا و طالبات کی مشکلات کا حل ڈھونڈ لیا
اسلام آباد (نا مہ نگار)قائد اعظم یونیورسٹی انتظامیہ نے مختلف شعبوں میں پاس آئوٹ ہونے والے طلبا و طالبات کی مشکلات کا حل ڈھونڈ لیاہے، آئندہ سمسٹر سے کامیاب طلبا و طالبات کی فیس کلیئرنس کے لئے آن لائن نظام متعارف کر دیا جائے گا، طلبا و طالبات مختلف متعلقہ شعبہ ہائے جات سمیت لائبریری، لیبارٹری ، کمپیوٹر رومز سمیت شعبے سے فائنل کلیئرنس کے لئے اپنے مو بائل فون سے ہی آن لائن ایپلی کیشن کا استعمال کرتے ہوئے آسانی سے اپنے واجبات ادا کر کے سند(ڈگری) حاصل کر پائیں گے، اس حوالے سے تشکیل کردہ کمیٹی کی سفارشات پر وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی شاہ نے منظوری دے دی۔ روز نامہ’’نوائے وقت‘‘کو دستیاب دستاویز کے مطابق رواں سال کے آغاز میںقائد اعظم یونیورسٹی وائس چانسلر کی جانب سے نو رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جسے ڈگری مکمل کرنے کے بعد طلبا و طالبات کی جانب سے فیس ، ہاسٹل، کیفے ٹیریا و دیگر مد میں واجب الادا ادائیگیوںکے عمل کو آسان بنا کر ڈگری کی فراہمی کے عمل کو فوری نمٹانا شامل تھا ، کمیٹی ڈاکٹر محمد ادریس کی سر براہی میں قائم کی گئی جس کے دیگر ممبران میں ڈاکٹر اشتیاق علی، ڈاکٹر عامر وسیم ، ڈاکٹر عبد الحمید طور، محمد انور اعجاز، محمد آصف، محمد عقیل گیلانی، محمد رمضان خان اور محمد سعید خان شامل تھے۔