پی ٹی آئی کی پالیسیوں سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے،نصراللہ رندھاوا
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی اسلام آبادنصراللہ رندھاوا نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی ،ظالمانہ بجٹ اور بے تحاشہ ٹیکس لگا ئے جا نے والے ٹیکسز کے خلاف 19جولائی کو لیاقت باغ سے راجہ بازار تک عظیم الشان عوامی مارچ کیا جا ئے گا ،جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق کر یں گے ،عوامی مارچ میں راولپنڈی اور اس کے گردو نواح سے ہزاروں مرد وخواتین اور بچے شر یک ہوں گے ،انھوں نے کہاجماعت اسلامی پاکستان مہنگائی بے روزگاری ،آئی ایم ایف کے شرائط کے خلاف عوام کے پاس جارہی ہے ہرگھراور ہر دل پرپر دستک دیں گے، پی ٹی آئی کی حکو مت نے عوام کو شدید مایوس کیا ہے عوام کے پاس اب جماعت اسلامی کے سوا کو ئی آپشن نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یو نین کونسل لوئی بھیر میں شہریوں سے ملاقات اور انھیں عوامی مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کیا ،اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد ملک عبدالعزیز ،ہما ایوب اور دیگر بھی مو جو د تھے ۔