پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نئی صنعتی پالیسی صنعتوں کے فروغ کیلئے صوبے کی تقدیر بدل دے گی۔
آج صبح لاہور میں صنعتوں کے محکمے کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں مقامی صنعتوں کے فروغ کیلئے خصوصی منڈیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تاجروں کی سہولت کیلئے پنجاب رجسٹریشن پورٹل قائم کیا گیا ہے۔