روس نے کہاہے کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کی بحالی کے لئے تیارہے۔
Ursula Vonder Layen کو یورپی کمیشن کاصدرمنتخب ہونے پر اُن کے نام مبارکباد کے پیغام میں روس کے صدرولادی میرپیوٹن نے کہاکہ آپ کے وسیع سیاسی تجربے اور عالمی شہرت سے یورپی یونین اور روس کے درمیان باہمی اورمفیدتعلقات کی بحالی میں مدد ملے گی۔انہوں نے تمام اہم سیاسی، اقتصادی اور انسانی امور پرروس کی جانب سے یورپی یونین کے ساتھ تعمیری مذاکرات میں شمولیت کابھی اعادہ کیا۔