امریکہ نے ترکی کو ایف 35 جنگی طیاروں کی فروخت روک دی
واشنگٹن(آئی این پی/شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کو ایف ۔35جنگی طیاروں کی فروخت روک دی ہے،امریکی صدر نے کہا ہے کہ روس سے ایس ۔400فضائی دفاعی نظام خریدنے کی وجہ سے امریکہ کی انتظامیہ ترکی کو ایف ۔35جنگی طیارے فروخت نہیں کریگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائٹ ہائوس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے کیا۔انہوں نے اوباما انتظامیہ پر الزام لگایا کہ انہوں نے ترکی کو امریکی پیٹریاٹ سسٹم فروخت کرنے سے انکار کیا تھا جس کی وجہ سے ترکی کو ایس۔400دفاعی نظام روس سے خریدنا پڑا۔امریکہ نے بعد میں ترکی کو پیٹریاٹ سسٹم فروخت کرنے پر رضامندی ظاہرکی تھی لیکن ترکی نے اس سلسلے میں معاہدہ نہیں کیا۔