تمام سوشل نیٹ ورکس کے ذریعے اچھائی ، سچائی اور نیکی کو فروغ دیں:مقررین
لاہور (خصوصی نامہ نگار )قومی کمیشن برائے ابلاغ اور ویو سٹوڈیو کے زیر اہتمام رابطہ منزل وارث روڈ لاہور میں 53ویں عالمی یومِ ابلاغیات کے حوالے سے کانفرنس کا اہتمام ’’سماجی نیٹ ورک کمیونیٹیزسے انسانی برادری کی جانب‘‘ کے موضوع پرکیا گیا جوکہ پاپائے اعظم فرانسس نے 53ویں عالمی یومِ ابلاغیات کے خصوصی پیغام پر مبنی تھا ۔جس میں مذہبی رہنماوںصحافیوں،میڈیا پروفیشنلز، نوجونواں،اساتذہ اور مذہبی تربیت گاہوں کے طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شاء نے کی ۔ جبکہ کل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین مولانامحمدعاصم مخدوم ،قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کے سیکرٹری جنرل ریورنڈ فادر فرانسس ندیم، فادر قیصر فیروز،فادر فیاض ،فادر فیصل ودیگرنے اظہارخیال کیا، آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس نے کہا کہ تمام سوشل نیٹ ورکس کے ذریعے اچھائی ، سچائی اور نیکی کو فروغ دے کر ہم ایک بہترین انسانی براردی کو قائم کر سکتے ہیں۔قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کے چئیرمین آرچ بشپ سبیسٹئین نے اس بات پر زور دیا کہ تمام میڈیا اور سوشل نیٹ ورکس کو انسانی عظمت کے تحفظ اور انسانی برادری کو متحد کرنے کے لئے استعمال کیا جائے۔