اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی کیس میں آج نیب میں پیشی سے معذرت کرلی۔انہوں نے کہا کہ پیشی کیلئے دن کاوقت درکار ہے۔
جی این این کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے نیب کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ نیب آفس طلبی کاخط گزشتہ روزموصول ہوا،صرف ایک دن کے نوٹس پرپیشی ممکن نہیں۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پیشی کےلئے تیارہوں لیکن مناسب وقت دیاجائے،پیشی کیلئے دن کاوقت درکار ہے۔
واضح رہے کہ نیب میں ایل این جی سکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں ،نیب نے شاہد خاقان عباسی کو آج طلب کیا تھا ،سابق وزیراعظم کو 10 بجے پیش ہونےکی ہدایت کی گئی تھی ،نیب نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شاہدخاقان ایل این جی کیس کی اہم معلومات رکھتے ہیں،ایل این جی ٹرمینل کے غیرقانونی ٹھیکے سے خزانے کواربوں کانقصان ہوا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024