پی ٹی سی ایل نے سال رواں کے پہلے چھ ماہ کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا
اسلام آباد(نوائے وقت نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے 30جون کو ختم ہونے والی ششماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ یہ اعلان پی ٹی سی ایل کے صدر و سی ای او راشد خان نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے بعد کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر ندیم خان کے ہمراہ ایک میڈیا بریفنگ میں کیا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس صدر پی ٹی سی ایل راشد خان کی زیر صدارت بدھ کو پی ٹی سی ایل ہیڈ کوارٹرز میںمنعقد ہوا ۔ صدر پی ٹی سی ایل راشد خان نے کہا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجودپی ٹی سی ایل گروپ کی آمدنی میں گرشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میںبہتری دیکھی گئی ہے۔ پی ٹی سی ایل گروپ کی آمدنی میں سال کے گزشتہ چھ ماہ کے دوران سال بہ سال 9 % سے 66.3ارب روپے بڑھ گئی۔ اس اضافے کی وجہ یوفون اور یو بینک کی آمدنی میں اضافہ رہی۔یوفون کی آمدنی نے دوہرے ہندسوں میں سال بہ سال ترقی کی، پی ٹی سی ایل مائیکرو فنانسنگ کے ذیلی ادارے ، یو بینک نے گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سہ ماہی میں 50 فیصدکی شاندار ترقی کی۔ پی ٹی سی ایل گروپ کی گزشتہ چھ ماہ کے دوران آمدنی میں اضافہ کی وجہ سے آپریٹنگ منافع میں 20 فیصد اور 10 فیصد بالترتیب اضافہ ہوا۔ پی ٹی سی ایل کی چھ ماہ کی آمدنی 35.8 ارب رہی جوگزشتہ سال کے مقابلے میں 0.8 فیصدکم تھی۔ پی ٹی سی ایل کی نمایاں اور مارکیٹ کی معروف فکسڈ براڈ بینڈ سروسز نے گزشتہ سال کے مقابلے میں آمدنی میں 5 فیصداضافہ حاصل کیا۔ پی ٹی سی ایل نے نیٹ ورک ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ (NTP) کے تحت ملک بھر میں 100 اہم ایکس چینجز کو اپ گریڈ کرنے کا اپنا سفر جاری رکھا ۔ کمپنی نے اب تک 12 شہروں میں 76 ایکس چینجز کو اپ گریڈ کر دیا ہے، جس کے نتیجے میںسال بہ سال آمدنی میں بھی 13 فیصداضافہ ہوا جبکہ شکایات کی شرح میں 30 فیصدکی خاطر خواہ کمی آئی ہے۔کارپوریٹ اور ہول سیل بزنس نے 2018 ء کے بعد ا پنی ترقی کی رفتار کو جاری رکھتے ہوئے دوہرے ہندسوں میں ترقی کی ۔ پی ٹی سی ایل اور 4G ZONG نے د ور دراز اور پسماندہ علاقوں میں VSAT سروسز کی فراہمی اور نیٹ ورک کی توسیعکیلئے اسڑریٹیجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کئے ۔